نیٹو فورسزکی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اورتین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے خلاف لوئیردیرمیں قبائلی عمائدین نے پانچ ہزارافراد پرمشتمل قومی لشکر تشکیل دیا ۔

نیٹو فورسزکی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اورتین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے خلاف لوئیردیرمیں قبائلی عمائدین نے پانچ ہزارافراد پرمشتمل قومی لشکر تشکیل دیا  ۔

لوئیردیرکےعلاقے طورمنگ میں ہونے والے گرینڈ جرگہ کے بعد قبائلی سردارملک محمد زیب نے تیمرگرہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبتایا کہ نیٹوفورسزکی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی اورتین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے بعد علاقے میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے جس پرقبائلی عمائدین نے ایک گرینڈ قومی لشکر تشکیل دیا ہے ۔ یہ قومی لشکرپاکستان کی عسکری قیادت کی اجازت کے بعد ملکی سرحدوں کی حفاظت اورہرقسم کی کارروائی کے لیے تیارہوگا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ قبائلی لشکراس سے قبل بھی ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف کارروائیوں کا حصہ رہ چکا ہے ۔