لاہورکےعلاقے دروغہ والا کے ایک گھر میں قائم آتشبازی کا سامان بنانے والی  فیکٹری میں دھماکہ سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

لاہورکےعلاقے دروغہ والا کے ایک گھر میں قائم آتشبازی کا سامان بنانے والی  فیکٹری میں دھماکہ سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ دروغہ والا کے اقبال نے اپنے گھر میں آتشبازی کا سامان بنانے کی ناجائز فیکٹری قائم کررکھی تھی۔ ہفتے کی شام آٹھ بجے فیکٹری میں رکھا ہوا آتشبازی کا سامان کسی وجہ سے پھٹ گیا،جس سے فیکٹری کی عمارت گر گئی اور وہاں موجود کئی مزدور جھلس گئے۔ دھماکہ سے فیکٹری سے ملحقہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکو آپریشن کے دوران چودہ افراد زخمی حالت میں ملے جبکہ دوکی لاشیں ملیں۔ زخمیوں کو سروسز اور میوہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ جبکہ دو زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد فیکٹری مالک اقبال موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے تفیش شروع کردی ہے۔