فیصلوں پر مثبت تنقید کی جاسکتی ہے : خورشیدشاہ کے بیان پر سپریم کورٹ کی وضاحت

فیصلوں پر مثبت تنقید کی جاسکتی ہے : خورشیدشاہ کے بیان پر سپریم کورٹ کی وضاحت

وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت سید خورشید شاہ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے ۔ بعد میں وفاقی وزیر کی جانب سے اس بیان کو واپس لے لیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کے بیان کا جواب جاری کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کی گئی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ اب تک عدالت عظمٰی کی جانب سے جتنے بھی احکامات جاری کئے گئے وہ تمام آئین اورقانون کے مطابق تھے۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پرصحتمندانہ تنقیدکوخندہ پیشانی سے قبول کرے گی، لیکن اس میں توہین آمیزالفاظ کااستعمال نہیں ہوناچاہیے اورکسی بھی جج کے وقارکونقصان پہنچنے کااحتمال نہ ہو۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ عدالت عظمٰی کویہ اختیارحاصل ہے کہ وہ لوگوں کے حقوق کاتحفظ کرے۔ سپریم کورٹ ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے کوشاں ہے۔