شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

دو امریکی جاسوس طیاروں نے پہلا حملہ ہفتے کی صبح نو بجے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں اسڑمدا خیل میں کیا۔ حملے میں ایک گھر پرچار میزائل فائر کئے گئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اوردس افراد جاں بحق ہوئے ۔ اس حملے میں چارافراد زخمی بھی ہوئے۔ چند گھنٹے بعد ہی تحصیل دتہ خیل کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا اور اس کے ایک گاؤں تیرمڑہ میں جاسوس طیاروں نے دو میزائل داغے۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مکان ملبے کا ڈھیربن گیا۔ کچھ ہی دیربعد اسی گاؤں میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے جس سے گاڑی مکمل طورپر تباہ اوراس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوئے۔  
گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں  امریکی جاسوس طیاروں کے حملے زور پکڑتے جارہے ہیں، جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔