بجلی کا بحران، شہروں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

بجلی  کا   بحران، شہروں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزارنوے میگاواٹ جبکہ طلب پندرہ ہزارنو سوستتر میگاواٹ ہے۔ پیداوار اور طلب میں واضح فرق کے بعد بجلی کا شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو ستاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ پیپکو حکام کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم سے پانی کی فراہمی میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب صبا، اورینٹ اور کیپکو کے تین یونٹ سالانہ مرمت کے باعث بند ہیں ۔ اس کے علاوہ لال پیر، فاسجن، جگران اور ملا کنڈ میں آئی پی پیپز بھی سیلاب کی وجہ سے ہونے خرابیوں کے باعث مرمت کے لیے بند ہیں ۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے بھی گیس کی فراہمی پوری طرح نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے بھی بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔