ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘2خواتین جاں بحق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ کی وجہ سے دو خواتیں جاں بحق ہو گئی ہیں۔سیکورٹی حکام کے مطابق اس واقعہ میں دو خواتیںشدید زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے ان علاقوں میں سے ہے جہاں شورش پسند خاصے سرگرم ہیں اور مختصر وقفوں سے وہاں اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔