چین کے دوسرے سٹیلتھ طیارے کی آزمائشی پرواز، پاکستان کو فروخت کیا جائیگا

 چین کے دوسرے سٹیلتھ طیارے کی آزمائشی پرواز، پاکستان کو فروخت کیا جائیگا

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے دوسرے سٹیلتھ لڑاکا طیارے نے گزشتہ روز پہلی آزمائشی پرواز کی۔ سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارے کی آزمائشی پرواز کا مقصد ملک کی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اگرچہ یہ سٹیلتھ طیارہ کئی برسوں تک کسی فضائی اڈے پر تعینات کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔ جے 31 دوسرا سٹیلتھ طیارہ چین دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں آزمائشی پرواز کیلئے سامنے لایا ہے طیارے نے پرواز گیارہ منٹ تک کی۔ چین کا پہلا سٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20، 2011ء کے اوائل میں آزمائشی پرواز کیلئے لایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا سٹیلتھ طیارہ 2018ء تک فضائیہ کے حوالے ہونے کی توقع نہیں جبکہ پہلا طیارہ بردار جہاز گزشتہ روز فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جے 31 کے مینوفیکچررز امید رکھتے ہیں کہ یہ طیارہ چین کے پاکستان جیسے اتحادیوں کو فروخت کیا جائے گا۔