محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان اور خیدرآباد سترہ، لاہور اور فیصل آباد میں چودہ، پشاور پندرہ، اسلام آباد اور مظفرآباد میں گیارہ، مری میں دس، کوئٹہ ایک، کراچی اٹھارہ، اور گلگت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔