سپریم کورٹ میں آج بلوچستان امن و امان کیس کی پھر سماعت ہورہی ہے.

سپریم کورٹ میں آج بلوچستان امن و امان کیس کی پھر سماعت ہورہی ہے.

سیکرٹری داخلہ پندرہ روزہ عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل عدالت عظمٰی کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے بارہ اکتوبر کو عبوری حکم نامے میں کہا تھا کہ سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری بلوچستان پندرہ روزہ تعمیلی رپورٹ جمع کروائیں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔