سرداریارمحمد رند کے خلاف ذاتی اور قبائلی مقاصد کے تحت مقدمات کا اندراج انتہائی تشویش ناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ چوہدری نثارعلی خان

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
سرداریارمحمد رند کے خلاف ذاتی اور قبائلی مقاصد کے تحت مقدمات کا اندراج انتہائی تشویش ناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ چوہدری نثارعلی خان


اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سرداریار محمد رند کی سیاسی وابستگی اپنی جگہ وہ بلوچ قوم کے بڑے سردار ہیں۔ یارمحمد رند پاکستانیت پر یقین رکھنے والی انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرداریار محمد رند کی اسلام آباد سے گرفتاری پر دکھ اور تشویش ہوئی ہے۔ اس عمل سے بلوچستان میں وفاق پر یقین رکھنے والوں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ عہدے کا پاس کریں اورذاتی اورقبائلی دشمنیوں کوپروان نہ چڑھائیں۔
یہ وقت ذاتی جھگڑے معاف کرنے اور مل بیٹھنے کا ہے۔