جعلی ڈگری کیس: وزیر کھیل خیبر پی کے عاقل شاہ پر فرد جرم عائد

 پشاور(آن لائن)پشاورکی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ پر فرد جرم عائد کر دی۔ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہبر خان کی عدالت میں ہوئی۔ صوبائی وزیر عاقل شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عاقل شاہ پر فردجرم عائد کردی گئی تاہم عاقل شاہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ مقدمہ کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ۔