تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج مزید تین ہزار کیوسک کمی کے بعد پچاس ہزار کیوسک کردیا گیا۔

تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج مزید تین ہزار کیوسک کمی کے بعد پچاس ہزار کیوسک کردیا گیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح اورآمد واخراج میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ جبکہ پانی کا لیول پندرہ سو چودہ اعشاریہ سات صفر فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد تیس ہزار سات سو جبکہ اخراج تین ہزار کمی کے بعد پچاس ہزارکیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ لیول گیارہ سوستاسی اعشاریہ آٹھ صفر فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد دس ہزار چارسو چھیاسی جبکہ اخراج  پچیس ہزارکیوسک ہے۔