بلوچستان کے شہرخضدارمیں پٹرول پمپ پرفائرنگ سے آگ لگ گئی۔ جسکے باعث سترہ افراد جھلس کر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
بلوچستان کے شہرخضدارمیں پٹرول پمپ پرفائرنگ سے آگ لگ گئی۔ جسکے باعث سترہ افراد جھلس کر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ پر فائرنگ کردی جس کے بعد اُس میں آگ لگ گئی، آگ نے پٹرول پمپ پرکھڑی مسافر وین کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو وین کے مختلف حصے کاٹ کر نکالا گیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔