اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ خان صاحب نےیوم مئی پرمزدورکامذاق اڑایاہے. عمران خان اپنےلوگوں کوبچانےکیلئےایڑھی چوٹی کا زورلگارہے ہیں. جلسے میں پانچ سے چھ ہزارکےمجمع سےخطاب کیا. خان صاحب کو جن جوابوں کی امید تھی وہ توملےہی نہیں. طلال چودھری نے متحدہ اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا. بولے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی اوآربنانےکیلئے ایک ساتھ بیٹھ گئے, جس کو بلورانی کہتے تھے جب سے وہ بلوعمرانی ہوا ہے واہ واہ ہورہی ہے. عمران خان بتائیں کہ آصف زرداری سےدوستی کس شرط پرکی؟ سارا اتحاد کرپشن مٹاؤملک بچاؤ نہیں بلکہ اتحادبناؤچوری بچاؤ کیلیے بنایا گیا ہے.
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی گاڑیوں اورجہازوں والےجلدقوم کےسامنے بے نقاب ہونگے، خان صاحب کو جواب دینا پڑے گا. نواز شریف ڈرنے والے نہیں، آگے بڑھنے والے ہیں، آپ احتجاج کریں ہم کام کریں گے. اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب فیصلے عمران خان کے خلاف آتے ہیں تو وہ دھرنے دینے لگتے ہیں، اب پھر ملک میں احتجاج کی سازش ہو رہی ہے۔ عمران خان بتائیں انھوں نےخیبرپختونخوا میں کون سا نیاپاکستان بنایا ہے. عمران خان ملکی ترقی اورخوشحالی کاراستہ روکنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38