سیاسی مفادات کےلیےدوست دشمن اور دشمن دوست بن جاتے ہیں
ماضی کی اس بار بھی سینیٹ انتخابات میں جہاں خرید وفروخت اور ہارس ٹریڈنگ کی خبریں عام ہیں وہیں سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے،تحریک انصا ف چیئرمین عمران خان کل تک پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے تھے،لیکن آج سیاسی مفادات کےلیے اسی پارٹی کےساتھ قربت بڑھانےکے لیے بے چین ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ عمران خان نے صدر زرداری کو ٹیلی فون کیاجس میں سینیٹ انتخابات پر بات چیت ہوئیجب کہ تحریک انصاف کاکہناتھا کہ رابطہ آصف زرداری نےکیاہے،بات کچھ بھی ہو لیکن سیاسی حریفوں نے سینیٹ الیکشن میں قریب آنا شروع کردیاہے،اور کے پی کے میں سینیٹ انتخابات کے لیے اتفاق کر لیا ہےدوسری جانب حکومت بھی سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنےکےلیے سرگرم دکھائی دیتی ہے،اور بائیسویں ترمیم کی متفقہ منظوری کےلیے سیاسی جماعتوں سےرابطےبھی جاری ہیںانتخابات میں حکومت ہارس ٹریڈنگ روکنے میں کامیاب ہو سکے گی یا نہیں یہ توچند روز میں پتا چلے گا،لیکن ایک بات تو طے ہےکہ سیاست دانوں کی آپس میں کوئی لڑائی نہیں ہوتیبلکہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےتقریروں کا سہارا لیا جاتا ہےسردار حمید وقت نیوز اسلام آباد