خیبر پی کے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں :عمران خان

 خیبر پی کے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں :عمران خان

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ   ملکی تاریخ میں اتنا بڑ ا بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا جیسا خیبر پی کے میں ہوا،دھاندلی  کے الزامات پر افسوس ہے،اتحادی جماعتوں نے بھی دھاندلی کی شکایت کی انہوں نے کہا کہ   انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،،صوبائی حکومت کا نہیں ،الیکشن  کمیشن اپنی ذمہ داری قبول  کرے ،کپتان نے کہا کہ وہ  فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں،پیشنگوئی کرتا ہوں پہلے سے ذیادہ ووٹ ملیں گے