میاں افتخار حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا

 میاں افتخار حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا

سابق صوبائی وزیر اور اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کو سخت سکیورٹی میں  جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،  میاں افتخار حسین کے وکیل نے  مقتول کے والد  شیر عالم خان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا جس میں  شیر عالم خان نے موقف اختیار کیا کہ  میاں افتخار کی ضمانت پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے،اس پر عدالت نےدو نفری ضمانت اور دو لاکھ انتالیس ہزار کی مچلکوں پر میاں افتخار حسین کو  رہا کر دیا۔ اس موقع پر کچہری کی حدود میں اے این پی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی