شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس پر دو میزائل داغےگئے، حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی  جبکہ گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، حملے کے بعد ڈرون طیارے کی علاقے میں نچلی پروازیں جاری رہیں ، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ، ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے کافی دیر سے علاقے میں پروازیں کر رہے تھے ، جس کے بعد انہوں نے گاڑی کو ٹارگٹ کیا ،