شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

 شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بھارتی وزیرسشماسوراج کےبیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیرکےعوام مسئلہ کشمیرکےاہم ترین فریق ہیں ، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے ، کشمریوں نے ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم نوازشریف کاوژن بھی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی بہتری ہے، علاقائی ممالک سےروابط کامقصدخطےکی خوشحالی ہے، کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، اسی جذبے کےتحت وزیراعظم بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں گئے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے، تاہم پاکستان جامع اورنتیجہ خیزمذاکرات پریقین رکھتاہے