ایگزیکٹ سکینڈل: ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی 7آف شور کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

ایگزیکٹ سکینڈل: ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی 7آف شور کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سکینڈل میں شعیب شیخ کی 7 آف شور کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے دفاتر برطانیہ، امریکہ، لبنان اور گھانا میں ہیں، ان آف شور کمپنیوں کے اکاﺅنٹس میں بین الاقوامی طلباءآن لائن رقوم جمع کراتے تھے، ان کمپنیوں کا ریکارڈ ایگزیکٹ کے کمپیوٹرز کے فرانزک معائنے کے دوران ملا۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریاں چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کا بھی کھوج لگا لیا ہے، جس سے ایگزیکٹ کی ڈگریوں کی ڈائی مشین، پرنٹنگ پلیٹس اور سٹمپ برآمد کی ہیں، آٹھ سال سے کراچی میں صدر کے ایک پرنٹنگ پریس میں ڈگریاں چھاپی جا رہی تھیں ایگزیکٹ کے لیٹر ہیڈ پر ڈگریوں کی پرنٹنگ کا آرڈر دیا جاتا تھا پرنٹنگ کی ادائیگی ایگزیکٹ کمپنی کے چیک کے ذریعے کی جاتی تھی، ایگزیکٹ سکینڈل کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ڈاکٹروں کی غیر ملکی ڈگریوں کی ازسرنو تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرحلہ وار ڈگریوں کی تصدیق کا عمل کیا جائے گا ۔ڈگریوں کی تصدیق کے لیے سفارتخانوں اور متعلقہ یونیورسٹیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔
ایگزیکٹ