پابندی ختم‘ سعودی کمپنیوں نے عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کردیا‘ 15 یوم کے ریٹس 60 ہزار سے زائد

پابندی ختم‘ سعودی کمپنیوں نے عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کردیا‘ 15 یوم  کے ریٹس 60 ہزار  سے زائد

ملتان (خاتون رپورٹر) سعودی عمرہ کمپنیوں نے 26 رجب سے عمرہ ویزے پر عائد پابندی ختم کر کے شعبان کے مہینے کے لئے عمرہ زائرین کے لئے ویزوں کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال کوٹہ محدود ہو گا جبکہ ویزہ فیس شعبان کے مہینے کے لئے 15 یوم کے حجاز مقدس میں قیام بمعہ رہائش کے ریٹس 60 ہزار روپے سے زائد ہوں گے۔ پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لئے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ویزا لائسنس ہولڈرز شعبان میں محدود کوٹہ اور ہوشربا ویزا فیس سے سخت پریشان ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے ایک ویزا لائسنس ہولڈر نے ملتان ویزے فروخت کرنے والوں سے 60 ہزار روپے سے زائد فی عمرہ ویزا فیس بمعہ رہائش شعبان کے مہینے کے لئے مانگ رہے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور کے لئے عمرہ ویزا پیکج کے ریٹ ایک لاکھ تک جا پہنچے ہیں۔