وفاقی حکومت کا ر ویہ ناقابل برداشت ہے، سندھ سے انتقام کیلئے لوڈشیڈنگ بڑھائی: شرجیل میمن

وفاقی حکومت کا ر ویہ ناقابل برداشت ہے، سندھ سے انتقام کیلئے لوڈشیڈنگ بڑھائی: شرجیل میمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کو نظرانداز کرنے کیخلاف قرارداد منظور کی جائیگی۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف انتقامی کارروائی کیلئے لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے۔ اس کیخلاف بھی قرارداد منظور کی جائیگی۔ وفاقی حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہوگیا۔ وفاقی حکومت اپنے خلاف خود ہی سازش کررہی ہے۔ شہر میں پینے کے پانی کی سکیموں کو کم کرنا عوام دشمنی ہے۔ سندھ میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔