وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کرینگے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں مالی سال  کا اقتصادی سروے آج پیش کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ (سروے) (آج ) پیر کو پیش کریں گے، جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.5 فیصد، افراط زر کی شرح8.9 فیصد، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح 27 فیصد (ایک ڈالر یومیہ کے حساب سے) جبکہ بے روزگاری کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ (سروے) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار آئندہ پیر 2 جون 2014ءکو پیش کریں گے۔