استنبول :’’ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے‘‘ عالمی کانفرنس میں عبدالرشید ترابی کی قرارداد متفقہ منظور

استنبول :’’ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے‘‘ عالمی کانفرنس میں عبدالرشید ترابی کی قرارداد متفقہ منظور

استنبول (این این آئی) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر، کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینئر  عبدالرشید ترابی نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میںایسام کے زیراہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس میںمسئلہ کشمیر کے حوالے سے قراردادپیش کی جو متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔ جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے ترجمان راجہ ذاکرخان کی رپورٹ کے مطابق عالمی کانفرنس میں اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،اسلامی ممالک کی حکومتوں کے اہم پوزیشن ہولڈرز،سکالرز،سفارت کار صحافی، انسانی حقوق کی تنظیمات کے سربراہان شامل ہیں۔ 75ممالک کے 200مندوبین نے کشمیرپر قرارداد منظور کی اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی اقوام متحدہ او ر عرب لیگ بھارت پر دبائو بڑھائیںتاکہ بھارت نے جو پوری دنیا کے سامنے کشمیریوںسے ان کا حق دینے کا عہد کیا تھا وہ پورا کرے۔ قرارد اد میں لکھا گیا ہے کہ عالمی امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اسے حل کئے بغیر دنیا میںامن قائم نہیں ہوسکتا۔ مسئلہ کشمیرامت کا دیرینہ مسئلہ ہے اور پورے امت کشمیریوںکے بنیادی حق کی حمایت کرتی ہے۔