گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں، پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں اختلافات کو دور کر کے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں، پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں اختلافات کو دور کر کے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کے اعزاز میں چوھدری محمد اکرم نے اپنی رہائشگاہ پر ناشتے کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے جی ایس پی پلس سٹیٹس سے اتنا فائدہ نہیں اٹھایا جتا دیگر ممالک نے اٹھایا۔پیشاور سانحہ نے پوری قوم کو ایک کر دیا ہے تاہم اختلاف رائے تو جمہوریت کا حسن ہے۔چودھری سرور نے کہا کہ  پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی۔۔ موجودہ حکومت بھرپور انداز میں عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔