کراچی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے گیارہ اور بارہ ربیع اول کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

کراچی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے گیارہ اور بارہ ربیع اول کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

xکراچی میں ربیع اول کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے پر سفارش پیش کی گئی تھی۔ تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے پانچ مختلف اضلع میں گیارہ اور بارہ ربیع اول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پابندی دو جنوری رات بارہ بجے سے اتوار کی رات بارہ بجے تک کیلئےعائد کی جائے گی، جبکہ خواتین بزرگ بچے اور صحافی حضرات کو پابندی سے مثتسنعی ہونگے۔