چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہےحالات معمول پر آتے ہی اصل نظام پر واپس آجائے گا

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ  فوجی عدالتیں ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہےحالات معمول پر آتے ہی اصل نظام پر واپس آجائے گا

آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نازک صورتحال سے گزر رہا ہےیہ جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے،جنگ فیصلہ کن موڑ  پر آچکی ہے،،اس کو ہم ہر صورت جیتیں گےجنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام  فوج کا مطالبہ نہیں وقت  کی ضرورت ہےحالات معمول پر آتے ہی اصل نظام پر واپس آجائیں گے،انہوں نے کہا کہ پہلی اے پی سی میں جو فیصلے ہوئے تھے ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے ہمارے آج کے فیصلے مستقبل کا تعین کریں گے۔