پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت کم ہونے لگی ،،کوئٹہ میں سردی بڑھ گئیکراچی گرد آلود سرد ہواؤں کی زد میں رہا ،کراچی میں آج بھی کم شدت کی سرد ہوائیں چلیں گی،

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں  دھند کی شدت کم ہونے لگی ،،کوئٹہ میں سردی بڑھ گئیکراچی گرد آلود سرد ہواؤں کی زد میں رہا ،کراچی میں آج بھی کم شدت کی سرد ہوائیں چلیں گی،

ایران سے آنیوالی سرد ہواؤں نے سندھ میں اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا  ہے،کراچی میں درجہ حرارت تیرہ ڈگری تک گر گیا ہے جبکہ کل سارا دن شہر  میں گر آلود سرد ہوائیں چلتی رہیں  محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج درجہ حرارت مزید گرے گا اور سرد ہوائیں کم رفتار سے چلتی رہیں گی  پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت کم ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم موٹر وے اور نیشنل ہائی وے کئی شہر اب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں ، جمعہ کی رات اور ہفتہ کے روز لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گ اس دوران چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھہ تک گر چکا ہے ،،شیہر میں خشک سردی سے بیماریاں پھیہل رہی ہیں ،شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے بھی کم ہے سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی دس ڈگری جبکہ استور منفی سات، گوپس ، ہنزہ، پارا چنار منفی چھ، دیر، کوئٹہ منفی پانچ، گلگت ، قلات منفی تین، مالم جبہ ، ژوب ، چترال منفی دو اور مری میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا