وزیراعظم میاں نواز شریف نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کے لئے صدر مملکت کو سفارش کر دی ہے

وزیراعظم میاں نواز شریف نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کے لئے صدر مملکت کو سفارش کر دی ہے

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جن پانچ دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان میں اکرام الحق عرف لاہوری، احمد علی عرف شیش ناگ، محمد طیب عرف سجاد، غلام شبیر عرف ڈاکٹر اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں صدر مملکت وزیراعظم کی سفارش کو مدنظر رکھتے ہوئے رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیں گے۔ اس کے بعد ان مجرموں کی سزا پر عملدرآمد کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔۔