محمد سلیم بھٹی آئی جی موٹروے‘ ایاز سلیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات

محمد سلیم بھٹی آئی جی موٹروے‘ ایاز سلیم  ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات

لاہور (سٹاف رپورٹر+ این این آئی) وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سلیم بھٹی کو آئی جی موٹر وے تعینات کردیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب انٹیلی جنس بیورو سید خورشید عالم بخاری کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر وفاقی سیکرٹری شماریات کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ ادھر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تین پولیس افسروں کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر محمد ایاز سلیم کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورجبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عبدالرب کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب انویسٹی گیشن برانچ لاہور اور تقرری کے منتظر ریاض نذیر گاڑا کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامیوں پر تعینا ت کیا ہے۔