جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد آمد ہےملک بھر میں گلیاں بازار سجائے جارہے ہیں،لاہور میں جشن آمد رسولؐ منانے کے کیا انتظامات کیے گئے ہیں اور عاشقان مصطفیٰ کا جذبہ کیسا ہے، دیکھتے ہیں

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد آمد ہےملک بھر میں  گلیاں بازار سجائے جارہے ہیں،لاہور میں جشن آمد رسولؐ منانے کے کیا انتظامات کیے گئے ہیں اور عاشقان مصطفیٰ کا جذبہ کیسا ہے، دیکھتے ہیں

آقا دو جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانے کے لیے  لاہور میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ اردو بازارلاہور میں بچے ، بزرگ اور خواتین  بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں ۔ عاشقان مصطفیٰ سبز جھنڈے، نعلین مبارک کے بیجز ، خانہ کعبہ و مسجد نبویٰ کے ماڈلز سمیت گھروں اور بازاروں کو سجانے کے لیے کثیر تعداد میں تزئین وآرائش کا سامان کی خریدو فروخت جاری ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود عوام کی کثیر تعداد خریداری کے لیے بازاروں میں آرہی ہے۔دکاندارجشن عید میلاد النبی کی تیاریوں میں مصروف شہریوں کا کہنا ہے کہ  ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکار دو جہان کی ولادت کو جوش و خروش اورمذہبی عقیدت سے منائیں گے۔عوام الناس کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں مہنگائی بھی خوب زوروں پر ہے لیکن اس کے باوجود سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔