کراچی آپریشن: لاجسٹک سپورٹ کیلئے وفاق پونے 4ارب روپے دے: سندھ حکومت

کراچی آپریشن: لاجسٹک سپورٹ کیلئے وفاق پونے 4ارب روپے دے: سندھ حکومت

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی آپریشن کیلئے حکومت سندھ نے وفاق سے پونے 4ارب سے زائد کی لاجسٹک سپورٹ مانگ لی۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس، بکتر بند گاڑیاں، موبائل جیمرز ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ لوکیٹرز سی سی ٹی وی کیمرے اور نائٹ ویژن گوگلز سمیت دیگر آلات بھی درکار ہیں۔