حکومت اور طالبان نیک نیتی سے مذاکرات کریں تو کامیاب ہوں گے: سمیع الحق

حکومت اور طالبان نیک نیتی سے مذاکرات کریں تو کامیاب ہوں گے: سمیع الحق

لاہور (آئی این پی) مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کی حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے ‘حکومت اور طالبان نیک نیتی سے مذاکرات کریںگے تو مجھے یقین ہے کہ کامیاب ہوں گے‘ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ طالبان کے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کہیں آپریشن کیا جا رہا ہے‘ ماضی میں مذاکرات کی مخالفت کرنے والا امریکہ بھی اب طالبان سے مذاکرات کی سپورٹ کرتا نظر آتا ہے۔ ایک انٹرویو میں سمیع الحق نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات میں محسوس ہوا ہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اس سے یہ پیغام بھی ملا ہے کہ آپریشن کی تیاری کی باتیں درست نہیں‘ اللہ کرے کہ نوازشریف کے گمان کے مطابق مذاکرات کا کوئی راستہ نکل آئے کیونکہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا واحد راستہ طاقت نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔ نوازشریف کی خواہش ہے کہ ہم جنگ سے نکل جائیں۔