آرمی چیف راحیل شریف آج یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے

آرمی چیف راحیل شریف آج  یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف (آج) پیر کو یاد گار شہداء پر پھول چڑھائینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پیر کویار گار شہداء پر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کرینگے۔ یادگار شہداء کی تقریب کے بعد جنرل راحیل شریف جی ایچ کیو میں واقع آرمی چیف سیکرٹریٹ میں پہلا دن گزاریں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیف آف جنرل سٹاف، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، جی ایچ کیو کے پرنسپل سٹاف آفیسرز کا تعارف کرایا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر فوجی عہدیدار آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کرینگے اور اپنی اپنی برانچ اور شعبے کے بارے میں بریفنگ دینگے۔