پاک بھارت مشیرخارجہ ملاقات تیئس اور چوبیس اگست کو ہونے کا امکان, سرتاج عزیز نے بھارتی دعوت نامے کی تصدیق کر دی
پاک بھارت قومی سلامتی امورکےمشیروں کی ملاقات کیلئے 23اور24اگست کی تاریخ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی ہے جس کا پاکستان نے فوری طور پر اس کو جواب نہیں دیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فوری جواب نہ دینے کی وجہ بھارت میں گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے ہے ۔جس پر بھارت پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے تجویز کا جواب دس اگست کے بعد دیئے جانے کا امکان ہے ۔ جس کے بعد مشیر خارجہ سر تاج عزیز تیئس اگست کو بھارتی دار الحکومت نئی دہلی جا سکتے ہیں۔ اورچوبیس اگست کو دونوں ممالک کی سلامتی کے مشیر ملاقات ہو سکتی ہے.