چودہ رکنی وفاقی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، اسلام آباد میں تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے بھی شرکت کی۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
چودہ رکنی وفاقی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، اسلام آباد میں تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے بھی شرکت کی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے نگران وزراء میں ڈاکٹرمصدق ، سہیل وجاہت ، شہزاد احسان اشرف ، مقبول رحمت اللہ ، عبدالمالک کاسی ،شہزاد جمال۔اسد اللہ مندوخیل،احمربلال صوفی،میرحسن ڈومکی ،فیروزجمال،ڈاکٹر یونس ملک حبیب اورڈاکٹرثانیہ شامل ہیں، نگران وفاقی کابینہ میں پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوااور بلوچستان سے وزراءکوشامل کیا گیا ہے جس میں سات وزراکاتعلق پنجاب اورتین کاتعلق سندھ سے ہے،خیبرپختونخواسے دو اوربلوچستان سے تین وزراء کونگران وفاقی کابینہ کاحصہ بنایا گیا ہے،یاد رہے کہ نگران وزیراعظم کی جانب سے پہلے پندرہ رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ڈاکٹرمشتاق خان کو عین وقت پر حلف اٹھانے سے روک دیا گیا۔