پنجاب کی نگران کابینہ میں مزید تین وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر صوبے میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو نقصان پورے ملک کو ہوگا۔ نگران وزیراعلی نجم سیٹھی

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
پنجاب کی نگران کابینہ میں مزید تین وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر صوبے میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو نقصان پورے ملک کو ہوگا۔ نگران وزیراعلی نجم سیٹھی

لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں راجہ ریاض اور منظوروٹو نے نگران وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کادل ہے اور صاف وشفاف انتخابات کرانا نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک میں شفاف انتخابات کے معاملے پر متفق ہیں،اگرپنجاب میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو نقصان پورے پاکستان کو ہوگا۔انہوںنے کہا کہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کو سب نے خوش آئندقراردیا ہے ،اسی طرح ایس ایچ اوسے لیکرسیکرٹری تک سب کو تبدیل کردینگے۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے پنجاب کی نگران کابینہ میں تین مزید وزرالینے کابھی اعلان کیا۔بسنت کے حوالےسے سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کاکہنا تھاکہ وہ پنجاب میں بسنت کے ذریعے رونق چاہتے ہیں تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،تمام معاملات پر کنٹرول پایا جاسکا توہی بسنت منائیں گے۔