ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔