شارٹ لسٹنگ کرلی‘ ایماندار اور محنتی امیدوار آگے لا رہے ہیں : نوازشریف

شارٹ لسٹنگ کرلی‘ ایماندار اور محنتی امیدوار آگے لا رہے ہیں : نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ایماندار اور محنتی امیدواروں کو آگے لا رہے ہیں تاکہ پاکستان کی بقا کی جنگ کامیابی سے لڑ سکیں۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوازشریف نے مزید کہا کہ ہماری جنگ اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اقدار کے لئے ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کر لی ہے تاہم اپنے پتے وقت آنے پر شو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ایک ایک دو دو ڈویژن کے امیدواروں کو الیکشن میں جانے کے لئے کلیئرنس دی جائے گی۔