این آئی سی ایل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے مخدوم امین فہیم کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر دس روز کے لیئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
این آئی سی ایل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے مخدوم امین فہیم کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر دس روز کے لیئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

درخواست سندھ ہائیکورٹ میں امین فہیم کے وکیل رشید اے رضوی نے دائر کی۔ جس میں مخدوم امین فہیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ این آئی سی ایل کیس میں درخواست گراز کی دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ سترہ اپریل کو وطن واپس آکر ٹرائل کورٹ میں پیش ہوسکیں۔ گزشتہ روز اینٹی کرپشن کورٹ نے مخدوم امین فہیم کے این آئی سی ایل کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے امین فہیم کی ضمانت پانچ لاکھ روپےکےمچلکوں کےعوض دس روزکے لیئے منظور کرلی۔ اسی کیس میں نامزد ملزم امین قاسم دادا کی اہلیہ نےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، کہ انکےخاوند برطانیہ میں ہیں اور دوہزارگیارہ میں انکا پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوچکی ہے، اور پاکستانی سفارت خانہ انھیں نیا پاسپورٹ جاری نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ قاسم دادا مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ اس درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے وزرات داخلہ اور وزرات خارجہ سے دس دن میں جواب طلب کرلیا