الیکشن کمیشن نےٹاپ بیوروکریسی سےلےکرپٹواری کےعہدے تک کےتبادلوں کےاحکامات جاری کردئیے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
الیکشن کمیشن نےٹاپ بیوروکریسی سےلےکرپٹواری کےعہدے تک کےتبادلوں کےاحکامات جاری کردئیے۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو نوٹیفکیشن کے زریعے تمام وفاقی و صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ چاروں صوبوں کےآئی جیز، سی سی پی اوز، کمشنرز، ڈی سی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز پٹواری اور تمام ای ڈی اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی یا صوبائی حکومتیں یہ سمھجھتی ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی افسرشفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے موزوں ہے، تو اسکو متعلقہ حکومت عہدےپر برقرار رکھ سکتی ہے۔ تاہم ایسا کوئی بھی افیسر یا اہلکار جو شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہو اسے فوری تبدیل کیا جائے۔ نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری ادراروں کے چیر پرسنز، چیف ایگزیکیٹو یا سربراہوں کو بھی تبدیل کیا جائے۔ الیکشن کمشن نےنوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ اقدامات ملک میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے کئے جارہے ہیں۔