سونا 950 روپے تولہ سستا
کراچی (آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے کم کر دی گئی۔ مارکیٹ کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی اور فی تولہ سونا 950 روپے کم ہو کر46850 روپے ہوگیا ہے اس سے قبل جمعرات کے روز سونے کی قیمت800 روپے فی تولہ کمی کی گئی تھی۔ چار سال میں سونے کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی۔