دھرنے نہ ہوتے تو پٹرول اور ڈیزل 15 سے 20 روپے سستا ہوتا: خواجہ آصف
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے نہ ہوتے تو حکومت پٹرولیم مصنوعات میں دوگنا کمی کا اعلان کرتی۔ دھرنوں کی وجہ سے روپے کی قدرکم ہوئی اور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچا جس سے حکومت کیلئے مشکلا ت پید ا ہو رہی ہیں ۔