بھارتی سفارتخانے کا لاہور لائنز کبڈی ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث بھارتی سفارتخانہ نے لاہور لائنز کبڈی ٹیم کوپہلی بار ویزے دینے سے انکار کردیا۔پنجاب سپورٹس بورڈ کو موصول ہونیوالے بھارتی سفارتخانے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لاہور لائنز کبڈی ٹیم کو ویزے دینے کی اجازت نہیں دی۔ سفارتخانہ نے ایک ہفتہ پاسپورٹ رکھنے کے بعد واپس کردئیے اور موقف اختیار کیا کہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ورلڈکبڈی لیگ کی انتظامیہ سے بھی احتجاج کرتے ہوئے ویزے جاری نہ کرنے کی شکایت کی جس پر ورلڈکبڈی لیگ کی انتظامیہ نے بھی معذرت کرلی ہے۔ لاہور لائنز کبڈی ٹیم گزشتہ دو ماہ میں سات مرتبہ بھارت جاکر کھیل چکی ہے تاہم پہلی بار بھارتی حکومت نے سرحدی کشیدگی کو جواز بناتے ہوئے کھیلوں کے میدان میں بھی دشمنی دکھانا شروع کردی۔