ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے صدر بنتے ہی ڈاکٹر شکیل آفریدی امریکہ میں ہونگے‘پاکستان نے ہم سے بہت فائدے اٹھائے ‘دوسروں کی طرح وہ بھی بدلے میں کچھ نہیں کرتا ‘اس روایت اور رجحان کو ختم کرینگے ‘میرے دور میں عزت کے بدلے عزت فائدے کے بدلے فائدے کے اصولوں پر کام ہوگا‘فوکس نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ صدر بننے کے بعد شکیل آفریدی کو رہا کروانے کے لئے کوئی قدم اٹھائیں گے تو ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں پاکستانی حکومت سے کہوں گا ڈاکٹر آفریدی کو رہا کریں اور انتہائی اعتماد کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکام میری بات پر فوری عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سے امداد لیتا ہے پیسے لیتا ہے اور ان سب کے باوجود پاکستان ہمارے صدر کی عزت نہیں کرتا لیکن میں یقین دلاتا ہوں میرے دور میں ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا پاکستان نے ہم سے بہت فائدے اٹھائے ہیں مگر دوسروں کی طرح وہ بھی بدلے میں کچھ نہیں کرتا۔ اس روایت اور رجحان کو ختم کریں گے. میرے دور میں عزت کے بدلے عزت فائدے کے بدلے فائدے کے اصولوں پر کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں کی وجہ سے میں افغانستان میں دس ہزار امریکی فوجیوں کو مستقل طور پر تعینات رکھونگا.انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطی جانے کے بجائے صرف افغانستان جانا چاہیے تھا کہ وہ پاکستان کے قریب ہے جو نیوکلیائی طاقت ہے فوج مستقل طور پر رکھنا بلاشبہ اچھا اور پائیدار حل نہیں لیکن نیوکلیائی پاکستان کی وجہ سے ایسا ضروری ہے.جب ان سے پوچھا گیا وہ طالبان کے خلاف جنگ کریں گے اور ایسا کچھ پاکستان کے بارے میں بھی سوچتے ہیں ۔ریپبلکن امیدوار نے کہا کہ میں ایسا کرنا قطعی پسند نہیں کرتا جنگ سے مجھے نفرت ہے مگر آپ جانتے ہیں پاکستان کے پاس نیوکلیائی ہتھیار ہیں اس لئے میں کم سے کم دس ہزار فوجی مستقل طور پروہاں تعینات رکھونگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38