عمران جب ملامت کرتے تھے اسی عرصے میں انکی اے ٹی ایم پیسہ ملک سے باہر بھیجتی رہی: پرویز رشید
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج عوام کے سامنے پرانے جھوٹوں کو بے نقاب کریں گے۔ پرانے جھوٹ کو قبروں سے نکال کر انہیں دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حسین نواز نے جدہ میں دادا اور والد کے ساتھ زندگی کا آغاز کیا۔ چھوٹا بیٹا لندن میں رہنے پر مجبور ہو گیا۔ اسی جبر کے نتیجے میں حسین نواز جدہ میں مقید ہو گئے۔ بعض حقائق کو چھپا کر عوام سے بار بار جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے دونوں بچے مشرف دور کی ناانصافیوں کی وجہ سے بغیر پاسپورٹ کے ملک سے باہر گئے۔ وزیراعظم کے دونوں بچے اپنی مرضی سے ملک سے باہر نہیں گئے تھے۔ میاں شریف نے 1936ءمیں محنت و مشقت سے سٹیل کا کاروبار شروع کیا۔ ہزاروں لوگ ان کے کارخانے میں کام کرتے تھے۔ نواز شریف کے والد کو جلا وطن کیا گیا جب شریف خاندان کی فیکٹریوں کو قبضے میں لیا گیا اس وقت عمران خان کی اے ٹی ایم مشین کے پاس کیا تھا۔ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بننے کے بعد اتفاق کارخانہ شیخ مجیب کے قبضے میں چلا گیا۔ بھٹو صاحب کے دور میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کو سرکاری قبضے میں لے لیا گیا جو آج احتساب کی باتیں کرتے ہیں وہ اس وقت احتساب پر کچھ کہیں۔ ایک ہی وقت میں دادا سے پوتے کو جیل میں ڈال رکھا گیا۔ آج قمرالزمان کائرہ کو بھی فرانزک آڈٹ کا نام یاد آ گیا ہے۔ ہمیں آج لوگ فرانزک آڈٹ کے بارے میں ڈراتے ہیں کائرہ صاحب ہمارا فرانزک آڈٹ بے نظیر کے دور میں ہوا جو کمشن ہماری ڈاکشنری میں ہے وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ہے۔ انہیں صرف ایک کمشن کا پتہ ہے کہ کمشن لیا کیسے جاتا ہے۔ ترین صاحب کی شوگر مل 1993ءمیں لگی اسے 4 ہزار ٹن گنا کرشن کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب ان کی شوگر مل 8 ہزار ٹن گنا کرش کرتی ہے۔ جہانگیر ترین نے دو پاور پلانٹ بھی لگائے اور 52 کروڑ ورپے ملک سے باہر بھی بھیجے۔ جب عمران پیسہ ملک سے باہر بھیجنے پر ملامت کرتے تھے اسی عرصے میں ان کے اے ٹی ایم پیسہ ملک سے باہر بھیجتی رہی۔ مجرم بغل میں کھڑا ہے اس کی جیب سے روز آپ کے اخراجات کے لیے رقم نکلتی ہے۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کو پیسے باہر بھیجنے سے روکا کیوں نہیں۔ عمران خان کے پاس اے ٹی ایم مشینیں کھڑی ہوتی ہیں اور خود پیسہ بھیجنے والوںکو غلط کہتے ہیں۔