مدرسہ حقانیہ کو فنڈز دینے کی خبروں سے آگاہ ، تحفظات پر وفاق یا خیبر پی کے حکومت سے رجوع کیا جائے: امریکہ
امریکہ نے کہا ہے کہ جنوب ایشیائی خطے کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کرمسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ خطے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز دینے کی خبروں سے آگاہ ہیں تحفظات ہیں تو پاکستانی حکومت یا خیبر پی کے سے رجوع کیا جائے۔ ترجمان نے سرتاج عزیز کے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ جان کربی نے بتایا کہ امریکہ نے القاعدہ کی بھارتی شاخ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔