وزیراعظم کے کراچی کے دورے کا فائدہ کسی کو ہوا ہو یا نہیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ کا مقصد پورا ہو گیا ،وزیراعظم سے گلے شکوے اور شکایات ،شاید کام آ گئیں ،نواز شریف کی جانب سے کراچی کیلئے مختلف منصوبوں کی مد میں امداد کے اعلان نے قائم علی شاہ کو خوش کر ڈالا ، دورے میں یوں تو ان اعلانات کے سوا کچھ خاص نہ ہوا ، نہ ہی اہم دورے کا مطلب واضح ہو سکا تاہم چار گھنٹے کے دورے کو سائیں نے مثبت قرار دیدیا-
وزیراطلاعات شرجیل میمن اس موقع پر گرمی سے اموات کا ملبہ پھر کے الیکٹرک پر ڈالتے نظر آئے، جبکہ میڈیا پر بھی بلیم گیم کے الزامات لگاتے رہے
سائیں اور وزیربلدیات نے جہاں سب اچھے کی آواز لگائی وہیں میڈیا سے گفتگو میں چھیپا ایمبولنس سروس کے سربراہ رمضان چھیپا نے حکومتی کارکردگی کا پول کھولتے ہوئے اسے غیر تسلی بخش قرار دیدیا-
میڈیا بریفنگ کے دوران سندھ حکومت کے عہدیدار ایسے مطمئن نظر آئے جیسے شہر کی روشنیاں واپس لوٹ آئی ہوں -