عوام ن لیگ کیساتھ نہیں پھربھی انھیں مینڈیٹ مل گیا: عمران خان
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات غیر شفاف تھے جن میں دھاندلی کی گئی،،اداروں کو اپنے ساتھ ملا کر کھیلنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے،اگر ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں،، تو ان کا کوئی فائدہ نہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلےبھی کہتے تھے کہ نوازشریف کےہوتےہوئےآزادتحقیقات نہیں ہوسکتی، اس وجہ سے وہ نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ
لاہور میں اضافی بیلٹ پیپرزبھیج کر ن لیگ پرکرم کیا گیا،یہ سیاسی فیصلہ تھا کہ کن حلقوں میں کتنے بیلٹ پیپرز بھیجنے ہیں،40فیصدحلقوں میں فارم15نہیں تویہ کیساالیکشن ہے، ان کا کہنا تھا کہ 22سیاسی جماعتوں نےکہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے