امریکی سکول میں حجاب پہننے والی مسلمان فلسطینی لڑکی کو بہترین لباس پہننے والی طالبہ کا اعزاز مل گیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سکول میں حجاب پہننے والی مسلمان لڑکی کو بہترین لباس پہننے والی طالبہ کا اعزاز مل گیا۔ فلسطین سے تعلق رکھنے والی طالبہ شاہین نیو جرسی کے کلفٹن ہائی سکول میں زیرتعلیم ہے۔ ووٹنگ کے دوران انہیں بہترین لباس پہننے والی لڑکی کا خطاب دیا گیا۔ طالبہ شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ چیئر لیڈرز کامیاب ہوتی تھیں، میں اپنی کامیابی پر حیران ہوں، میرا خواب پورا ہوگیا۔